دنیا
25 جولائی ، 2012

اسپین کے شمالی مشرقی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

اسپین کے شمالی مشرقی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

میڈرڈ…اسپین کے شمالی مشرقی علاقے میں فرانس کی سرحد کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آگ سے 4 افراد ہلاک اور 14 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات متاثر ہوئے ہیں فرانس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے ڈیڑھ ہزار فائر فائٹرز جن میں فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آگ بجھانے کی اِس کارروائی میں فرانس اور اسپین کے 25 طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی اور 3 فرانسیسی شہری شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق متاثر علاقے میں گرمی کی شدت میں کمی نے آگ بجھانے میں مدد دی۔

مزید خبریں :