25 جولائی ، 2012
برسلز… یورپین یونین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کسٹم حکام نے 1.3 ارب یورو مالیت کی 115 ملین جعلی اشیاء برآمد کر لیں۔ یورپین یونین کا کہنا ہے کہ 73 فیصد جعلی مصنوعات کا تعلق چین سے ہے۔ ضبط کی گئی مصنوعات میں 24 فیصد جعلی دوائیں ہیں، دیگر جعلی اشیاء میں سگریٹ، پیکنگ، میٹریل، الکحل، سافٹ ڈرنک اور موبائل فونز شامل ہیں۔ یورپین یونین کے کسٹمر کمشنر نے کہا ہے کہ کسٹمز یورپین یونین کی جعلی مصنوعات کیلئے پہلی دیوار ہے۔ جعلی مصنوعات نے شہریوں کی زندگی کو خطرے سے دوچار کر رکھا ہے اور قانونی بزنس کو تقریباً ختم کر کے رکھ دیا ہے۔