دنیا
25 جولائی ، 2012

روس کی اپنے شہریوں کوشام کے سفر سے گریز کی ہدایت

روس کی اپنے شہریوں کوشام کے سفر سے گریز کی ہدایت

ماسکو… روسی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردارکیا ہے کہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے وہ شام کا سفر کرنے سے باز رہیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں انتہائی کشیدہ صورتحال اور ملک کے مختلف حصوں میں حکومتی فورسزاورباغیوں کے درمیان مسلح جھڑپوں کی وجہ سے روسی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شام کا سفر کرنے سے باز رہیں۔ وزارت خارجہ نے کہاکہ روس کی سرکاری فضائی کمپنی ایئروفلوٹ 6 اگست سے دمشق کیلئے اپنی پروازیں معطل کر دے گی۔

مزید خبریں :