پاکستان

خورشید شاہ کی سندھ کی ’ترقی‘ دیکھنے کی دعوت، زمینی حقائق بالکل برعکس


کراچی: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور صوبہ سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو ان کے ساتھ سندھ چلے اور دیکھے کہ غریبوں کو کیسے تعلیم اور صحت دی جاتی ہے۔

تاہم زمینی حقائق اس بیان کے بالکل برعکس دکھائی دیتے ہیں۔ جیو نیوز کے نمائندے نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر اور خورشید شاہ کے حلقے سکھر کا دورہ کیا اور وہاں شہریوں سے اس بیان پر تاثرات لیے۔

شہر کے مختلف علاقوں کو سیورج مسائل کا بھی سامنا ہے—جیو نیوز اسکرین گریب۔

شہریوں نے خورشید شاہ کو مشورہ دیا کہ جب وہ لوگوں کو اپنے ساتھ لائیں تو ان کے لیے سردرد کی گولیاں اور ایسی دوائیں لائیں کہ وہ بیمار نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سکھر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جسے پی کر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت بھی خراب ہے اور انہیں بھی مرمت کی ضرورت ہے—جیو نیوز اسکرین گریب۔

شہریوں کے مطابق سکھر میں این آئی سی وی ڈی بنایا گیا جو کہ قابل تعریف اقدام ہے تاہم دیگر سرکاری اسپتالوں کی جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں اکثر اوقات ایک بستر پر دو مریض موجود ہوتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی حالت بھی خراب ہے اور انہیں بھی مرمت کی ضرورت ہے، لوگوں کو بنیادی حقوق ملنے چاہیئیں۔

شہریوں کے مطابق سکھر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جسے پی کر لوگ بیمار ہوجاتے ہیں—جیو نیوز اسکرین گریب۔

جیو نیوز کے ایک نمائندے نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں کی ابتر صورت حال دکھائی۔

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کچڑے کے ڈھیر نظر آتے ہیں جبکہ سڑکوں کا بھی برا حال ہے۔ 

مزید خبریں :