پاکستان

وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں طلبی کا نوٹس نہیں ملا: ترجمان وزیراعظم ہاؤس


اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کےترجمان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سپریم کورٹ طلب کیے جانے کی میڈیا رپورٹس پر طلبی کا کوئی بھی نوٹس موصول ہونے کی تردید کردی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ایئرلائنز ملازمین کی جعلی ڈگریوں کے کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور ایئرلائن چیف ایگزیکٹو ہفتے کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں طلب کر رکھا ہے۔

جیونیوز کےمطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ وزیرِاعظم شاہدخاقان عباسی کوسپریم کورٹ کاکوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ترجمان وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔

وزیراعظم ایئربلیو کے سی ای او نہیں ہیں: وزیر مملکت بلیغ الرحمان

گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سےگفتگو میں وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی ایئربلیو کےسی ای او نہیں ہیں اور وہ کبھی اس ایئرلائن کے سی ای او نہیں رہے۔

مزید خبریں :