25 جولائی ، 2012
اسلام آباد…متحدہ کے رہنما فاروق ستار نے کہاہے کہ کراچی کااصل مسئلہ حکومت کی عمل داری نہ ہوناہے جبکہ اے این پی رہنما حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ ہے کراچی میں جتنے بھی مافیاہیں اُن کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے اسلام آباد میں اے این پی راہنماؤں سے ملاقات کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے متحدہ کے رہنمافاروق ستارنے کہا کہ کراچی میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی اے این پی کونائن زیروآنے کی دعوت ہے،فاروق ستارکاکہناتھا کہ ہمارامشترکہ دشمن ہے جوبھائی کوبھائی سے لڑارہاہے،ایم کیوایم اوراے این پی کے درمیان رابطے جاری رہیں گے۔فاروق ستارکاکہنا تھاکہ کراچی میں حکومت اورریاست کی عمل داری قائم ہونی چاہیے،کراچی میں جرائم پیشہ افرادکے خلاف بلاامتیازکارروائی ہونی چاہیے۔اس موقع پر اے این پی رہنماء ایم کیوایم اوراے این پی کی ملاقاتیں ملک کی بہتری کیلئے اہم قدم ہے،اُن کا کہنا تھاکہ کراچی میں بلاامتیازکارروائی ہونی چاہیے۔