جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

سرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے—اے ایف پی فوٹو۔

اسلام آباد: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایت پر جمعہ 18مئی کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوم یکجہتی فلسطین کا مقصد فلسطینی بھائیوں سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرنا ہے۔ اس دن بربریت سے متاثرہ فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بھائیوں کا ہر فورم پر مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ یہ اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی براہ راست فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 60 ہوگئی۔

شہداء میں 16 معصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :