25 جولائی ، 2012
اسلام آباد … نیب نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو 27 جولائی کو پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کردیا، نیب اعلامیے کے مطابق ارسلان افتخار کیس سے متعلق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا۔ نیب کا کہنا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں اور پیش نہیں ہوسکتے انہیں 27 جولائی کو پیش ہونے کا دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ پنجاب پولیس نے رپورٹ دی ہے کہ ارسلان افتخار نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 جولائی کو اسکینڈل پر ایف آئی اے جامع تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحقیقات کا رخ اسکینڈل کے کردار محمد علی اسد کی طرف موڑ دیا گیا، ان کے غیر ملکی رابطوں اور جعلی اسکینڈل تیار کرنے سے متعلق تفتیش شروع کی گئی ہے۔