پاکستان
25 جولائی ، 2012

ملکی بحرانوں سے نجات کا راستہ عام انتخابات ہیں،لیاقت بلوچ

ملکی بحرانوں سے نجات کا راستہ عام انتخابات ہیں،لیاقت بلوچ

لاہور…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اداروں کے مابین تعلقات کار اور جمہوری بحران دن بدن خراب ہوتا جا رہا ہے، بحرانوں سے نجات پانے کا واحد راستہ عام انتخابات کا بلاتاخیرانعقاد ہے جماعت اسلامی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این آر او پر عملدرآمد کیس میں وفاقی حکومت نے جو جواب داخل کیاہے اس سے ظاہر ہوتاہے کہ حکومت نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ صدر آ صف زرداری ذاتی مفادات کے لیے پارلیمنٹ ، عدلیہ اور پارلیمانی جمہوری نظام کی صف لپیٹ دینا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے وفاقی کابینہ کا سہارا لیا ہے جبکہ چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے تمام اختیارات ان کے پاس ہیں۔ آئین کے مطابق وزیراعظم اور کابینہ مشترکہ طور پر پارلیمنٹ کے سامنے جوابدہ ہیں جبکہ سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وزیراعظم پابند ہیں اور اس پابندی کا آئین کے مطابق انہوں نے حلف اٹھایاہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ایم کیو ایم کی درخواست پر جماعت اسلامی کے مرکزی دفاتر منصورہ میں ان کے وفد کے ساتھ ملاقات کی گئی ہے۔ جماعت اسلامی کی یہ مستقل ریت ہے کہ اس کے دفاتر میں کوئی بھی سیاسی و دینی جماعت ، قائدین ، کارکنان ، غریب عوام آناچاہیں کسی پر ہمارے دروازے بند نہیں ہیں۔

مزید خبریں :