پاکستان
25 جولائی ، 2012

حج کرپشن کیس کی سماعت ،اہلکاروں کے بیانات قلم بند

راولپنڈی…حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹر ل کی عدالت میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکارمحمد یاسین اور عبدالرشید کے بیانات قلم بند کئے گئے۔عدالت کی جانب سے خورشید انورشاہ ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور اور سیکشن افسر ظفر اقبال کے سمن جاری کئے گئے جن کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کئے جائیں گے۔مقدمہ کی مزید سماعت 24اگست کوکی جائیگی۔

مزید خبریں :