پاکستان
25 جولائی ، 2012

کراچی ایسٹ رینج میں پولیس کی کارروائی،35گرفتار

کراچی…کراچی میں ایسٹ رینج پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق ایسٹ رینج پولیس نے 34 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے جانیوالے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار،منشیات اور چھینی جانے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہیں،پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :