25 جولائی ، 2012
لاہور…لاہور کے کئی علاقوں میں بعد دوپہرموسلا دھار بارش ہوئی،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اورلوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں صبح سے شدید گرمی اور حبس تھا،بعد دوپہر آسمان پر کالی گھٹائیں چھا گئیں،جس کے بعد کئی علاقوں میں موسلادھار بارش شروع ہو گئی،بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا، اور روزے داروں کے چہرے کھِل اٹھے،منچلے بارش کا مزہ لینے کے لئے گھروں سے نکل آئے اور موٹر سائیکلوں پر بارش سے لطف اندوز ہوتے رہے۔