پاکستان
25 جولائی ، 2012

خیبرپختونخوا ،محکمہ صحت کو 3 ارب 70 کروڑ روپے جاری

خیبرپختونخوا ،محکمہ صحت کو 3 ارب 70 کروڑ روپے جاری

پشاور…خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کو 3 ارب 70 کروڑ روپے جاری کئے ہیں اس رقم سے صوبے کے طبی مراکز کے لئے ادویات اور طبی آلات خریدے جائیں گے۔ محکمہ خزانہ خیبر پختونخواکی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین ارب سترکروڑروپے صوبے کے طبی مراکز اور اسپتالوں میں ادویات اورآلات کی خریداری کیلئے مختص تھے جو گزشتہ روز جاری کردئیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان منصوبوں میں مولوی امیر شاہ اسپتال ہشت نگری کیلئے 117ملین روپے ،ڈسٹرکٹ اسپتال مردان کیلئے160ملین روپے ،بنوں میڈیکل کالج کیلئے75ملین روپے ،ڈینگی وائرس کی روک تھام کیلئے42ملین جبکہ کینسرکے علاج کیلئے96ملین روپے مختص ہوں گے۔

مزید خبریں :