22 مئی ، 2018
سندھ اسمبلی نے مالی سال 19-2018 کے ابتدائی تین ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
مجموعی طور پر 3 ماہ کے بجٹ کے لیے 4 کھرب روپے کی منظوری دی گئی اپوزیشن کی جانب سے کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں۔
سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مالی سال 19-2018 کا ضمنی بجٹ پیش کیا گیا، اپوزیشن نے مجموعی طور پر ایک کھرب دس ارب 65 کروڑ 32 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی کٹوتی کی تحاریک ایوان میں پیش کیں۔
اپوزیشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے سال 2017 ،2018 میں ایک کھرب سے زائد اضافی خرچ کیا ہے جس کی کٹوتی ضروری ہے تاہم حکومت کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئے مالی سال 19-2018 کا بجٹ ایوان میں پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ صرف 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری دی گی ہے باقی 9 ماہ کا بجٹ آ ئندہ حکومت سندھ اسمبلی سے منظور کروائے گی۔