امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا آرمی چیف کو فون،سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کیا— فوٹو: فائل

راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کیا پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹیل نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کو ٹیلی فون کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سینٹکام کے کمانڈر نے آرمی چیف سے گفتگو میں ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل جوزف نے معصوم جان کے ضیاع پر سوگوار خاندان سے اظہارافسوس کیا۔

خیال رہے کہ کراچی کی رہائشی 17 سالہ سبیکا عزیز شیخ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج اینڈ اسٹڈی اسکالر شپ پروگرام کے تحت گزشتہ برس 21 اگست کو 10 ماہ کے لیے امریکا گئی تھیں اور 9 جون کو انہیں وطن واپس آنا تھا۔

وہ ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ایک ہائی اسکول میں زیر تعلیم تھیں، جہاں جمعہ (18 مئی) کو اسکول کے ہی ایک طالب علم کی فائرنگ سے وہ چل بسیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں 9 طالب علموں اور ایک استاد سمیت 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے 17 سالہ حملہ آور دمیتری پارگورٹسز کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جو اسی اسکول کا طالب علم ہے۔

مزید خبریں :