دنیا
Time 25 مئی ، 2018

دبئی کے حکمران نے افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا

 شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی—۔فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کی سڑکوں اور چوراہوں پر افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد کو بغیر کسی پروٹوکول کے ایک ساتھی کے ہمراہ عام لوگوں کی طرح اپنی گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی دوران ان کا سامنا سڑک کنارے روزے داروں میں افطاری تقسیم کرنے والے رضاکاروں سے ہوجاتا ہے۔

ملک کے حکمران کو دیکھ کر رضاکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بھاگے بھاگے گاڑی کے قریب آئے اور انہوں نے شیخ محمد بن راشد کو بھی افطاری پیش کی۔

اس موقع پر شیخ محمد بن راشد نے مسکراہٹ کے ساتھ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

احسان چیریٹی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو شیخ عبدالعزیز بن علی النوایمی، جنہیں ٹوئٹر پر 'گرین شیخ' کے نام سے جانا جاتا ہے، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔






























شیخ محمد راشد ٹوئٹر پر بھی کافی فعال ہیں، گزشتہ ہفتے ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر انہوں نے اپنے اہلخانہ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی تھی۔



مزید خبریں :