Time 26 مئی ، 2018
پاکستان

امریکا کیلئے نامزد پاکستانی سفیرعلی جہانگیرصدیقی واشنگٹن روانہ


امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی اپنے نئےسفارتی پاسپورٹ پر سفر کررہے ہیں، وہ 29 مئی کو اپنےعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجودہ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری 29 مئی کو اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر واپس پاکستان آ جائیں گے۔

خیال رہے کہ اعزاز احمد چوہدری کو فروری 2016 میں امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :