09 جون ، 2018
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم راؤ انور کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جب کہ تفتیشی افسر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ملزم راؤ انوار کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے معطل ایس ایس پی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔
ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق درخواست پر عدالت نےکہاکہ یہ معاملہ فی الحال سندھ ہائیکورٹ میں ہے اس لیے عدالت کےفیصلے کا انتظار کیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کردی۔