11 جون ، 2018
کراچی: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کراچی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف نے این اے 248، 249 اور 250 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اسے واپس لے لیا گیا ہے۔
شہباز شریف کے لیے الیکشن فارم مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما سلیم ضیاء نے لیے تھے۔
ن لیگی سینیٹر سلیم ضیاء نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کراچی سےالیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف نے یہ فیصلہ ن لیگ کی سینئر قیادت سے مشورے کے بعد لیا۔