26 جولائی ، 2012
لندن…اولمپک گیمز کی مشعل کا سفر جاری ہے، افتتاحی تقریب سے ایک دن پہلے بولی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن مشعل لے کر دوڑے۔ اولمپک مشعل کے 70 دن کے سفر کے دوران معروف شخصیات نے مشعل اٹھائی، آج لندن کی سدرک ڈسٹرکٹ میں امیتابھ بچن نے مشعل سنبھالی جنہیں بھارت سے خصوصی طور پر انگلینڈ مدعوکیا گیا تھا۔ اسی طرح بالی وڈ کے شہنشاہ مشعل تھام کرٹارچ بیئررز کی فہرست میں شامل ہوگئے جس میں معروف ایتھلیٹس، کرکٹرز اور شوبز کی شخصیات بھی شامل ہیں۔