کھیل
26 جولائی ، 2012

لندن اولمپکس : ایک ارب افراد افتتاحی تقریب براہ راست دیکھیں گے

لندن اولمپکس : ایک ارب افراد افتتاحی تقریب براہ راست دیکھیں گے

اسلام آباد … برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا ہے کہ ایک ارب افراد ذرائع ابلاغ کے ذریعے اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب ملاحظہ کریں گے۔ پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے اسلام آباد پریس کلب کے دورے کے دوران بتایا کہ اولمپکس کا آغاز ہونے والا ہے، ٹیمیں لندن میں ہیں اور ایتھلیٹس ولیج میں حتمی تیاریوں کیلئے داخل ہوچکے ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کیلئے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ پورے برطانیہ میں لاکھوں افراد اولمپکس کے زبردست جوش و ولولے میں شریک ہون گے جو ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، برطانیہ ساری دنیا کا خیرمقدم کرتے ہوئے لوگوں کو کھیلوں کے جشن میں شریک ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی اولمپک اور پیرالمپک ٹیموں کیلئے بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، اس سال اولمپکس رمضان المبارک کے دوران منعقد ہورہے ہیں، جس میں 3 ہزار سے زائد مسلمان کھلاڑی بھی شریک ہیں، برطانیہ ان کھلاڑیوں اور کھیلوں سے لطف اندوز ہونے والے لاتعداد مسلمانوں کا بھی اس خصوصی موقع پر خیرمقدم کرتاہے۔

مزید خبریں :