26 جولائی ، 2012
اسلام آباد…اہم قومی امور پر ایوان صدر میں اعلی سطح کی مشاور ت ہوئی ہے اس حوالے سے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے جمعرات کی شام ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں اہم قومی امور سمیت ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین،نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہٰی، سمیت پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما بھی شریک تھے ۔