Time 22 جون ، 2018
پاکستان

گڈانی: سمندر میں نہاتے ہوئے 17 افراد ڈوب گئے، 11 کو بچا لیا گیا


کراچی: گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 11 افراد کو بچا لیا گیا۔

دوسری جانب ڈوبنے والے دو بچے لاپتا ہیں، جن کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ایدھی کے غوطہ خور بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی ہیں، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔

ڈوبنے والوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :