Time 27 جون ، 2018
پاکستان

پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد

ترجمان تحریک انصاف نے وقت بڑھانے کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا: فوٹو/ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں عام انتخابات میں پولنگ کاوقت رات 8 بجے تک کرنے کی درخواست کی تھی۔

جیو نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہےکہ قانون کے مطابق پولنگ کا وقت 8 گھنٹے ہے البتہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہےکہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

الیکش کمیشن نے مزید کہا کہ اب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اختیار رکھتا ہےکہ پولنگ کے روز وقت ختم ہونے سے تین گھنٹے قبل کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت وقت بڑھا سکتا ہے۔

مزید خبریں :