چوہدری نثار کیخلاف لیگی رہنما کا 11 سالہ بیٹا میدان میں آگیا

گلے میں ہار، لہجے میں جوش،این اے 59 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام کی گرفتاری کے بعد ان کا 11 سال کا بیٹا میدان میں آگیا۔

بہن نے بھی بھائی کے ساتھ سیاسی محاذ سنبھال لیا، کارکنوں کا نعروں کی گونج میں استقبال، سالارالاسلام نے ریٹرننگ افسر کو والد کا پارٹی ٹکٹ جمع کرایا اور کہا کہ نواز اور شہباز شریف شریف کا پیغام آیا ہے کہ کہ مضبوط انتخابی مہم چلائیں۔

11 سالہ سالار نے اپنے والد کی جگہ انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے لیے ان کا کوئی پیغام نہیں، انتخابات سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں، آزاد امیدواروں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام مبینہ کرپشن الزامات پر نیب کی حراست میں ہیں،سیاست کے پرانے کھلاڑی چوہدری نثار کے خلاف لیگی رہنما کا بیٹا سالارالاسلام میدان میں آ گیا۔

ننھا سیاستدان اپنی بہن کے ہمراہ کلرسیداں سے قافلے کی صورت میں راولپنڈی کچہری پہنچا تو پر جوش کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔

سالارالاسلام نے ریٹرننگ افسر کو اپنے والد کے پارٹی ٹکٹ جمع کرائے۔

قمرالاسلام کی گرفتاری اور ان کے بیٹے کی انٹری کے بعداین اے95 میں شہریوں کی دلچسپی مزید بڑھ گئی ہے۔

خیال رہے کہ 25 جون کو نیب نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59 سے چوہدری نثار کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار انجینئر قمر الاسلام کو گرفتار کیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے انجینیئر قمر الاسلام کبھی چوہدری نثار کے دیرینہ رفیق ہوا کرتے تھے لیکن اس بار پارٹی نے انہیں چوہدری نثار ہی کے مدقابل امیدوار کھڑا کیا ہے۔

قمر الاسلام نے 2013 کے عام انتخابات میں بطور ایم پی اے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ 41000 کی برتری حاصل کی تھی۔

مزید خبریں :