03 جولائی ، 2018
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے اراکین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ اراکین سے ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں انتخابات نہ لڑنے کا حلف لیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنا حلف نامے اور آرٹیکل 62، 63 کی بھی خلاف ورزی ہے، معاملہ دیکھنے کے لیے دو رکنی کمیٹی بنادی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دو رکنی کمیٹی نعیم الحق اور ارشد داد پر مشتمل ہے، یہ کمیٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواران کے خلاف کارروائی کرے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی پارٹی ٹکٹ کے خلاف لڑنے والوں کی رپورٹ چیئرمین کو پیش کرے گی۔