27 جولائی ، 2012
اسلام آباد … ملک میں مخصوص کنووٴں سے گیس کی پیداوار ی قیمت میں 5 سے 9 فیصد اضافہ جبکہ مقامی کرنسی میں گیس فروخت کرنے والے کنووٴں کی گیس کی قیمت 5 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر کیا جائے گا، جس کا اثر آئندہ مہینوں میں گیس کی قیمت میں اضافے کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتا ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا اثر بھی 5 فیصد اضافے کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ قادر پور، آدھی اور لوٹی جیسی گیس فیلڈز مقامی کرنسی میں گیس بیچتی ہیں لہٰذا ان کی قیمت میں تقریباً 5 فیصد اضافہ جبکہ ناشپا اور ٹل جیسے گیس کے کنووٴں کی قیمت مستحکم رہ سکتی ہے۔