27 جولائی ، 2012
لاہور…امریکی نیوٹریشنسٹ انجیلا میری نے قومی کرکٹرز کو بتانا شروع کر دیا ہے کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا۔ اور اگر وہ موٹے ہو رہے ہیں تو انہیں وزن کیسے کم کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوٹریشنسٹ انجیلا میری کی خدمات حاصل کی ہیں جنہوں نے جمعہ کو ٹیسٹ اور ونڈے کے کپتان مصباح الحق ، ٹی 20 کے کپتان محمد حفیظ ، ٹیسٹ کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کو متواز ن خوراک کے حوالے سے لیکچرز دیئے۔ کھلاڑیوں نے اس موقع پر سوالات بھی کیے۔انجیلا میری دوسرے قومی کرکٹرزکو لیکچرز دینے کے علاوہ انڈر19 ، انڈر 16 اوراکیڈمی کے کھلاڑیوں کے علاوہ ویمن ٹیمز کو بھی مانیٹر کریں گی۔