21 جولائی ، 2018
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انٹرپول ونگ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب نے وزارت داخلہ کے ذریعے ایف آئی اے کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا تھا جس میں انہیں مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔
چند روز قبل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے اور انہیں انٹرپول کے ذریعے وطن لانے کی درخواست دے دی ہے۔