انٹرٹینمنٹ
28 جولائی ، 2012

اکشے کمار کی فلم’جوکر‘کے آئٹم سونگ کی وڈیو ریلیز

اکشے کمار کی فلم’جوکر‘کے آئٹم سونگ کی وڈیو ریلیز

ممبئی…این جی ٹی…معروف کوریو گرافر اور ہدایتکار ہ فرح خان کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی فلم جوکرکے آئٹم سونگ"کافرانہ" کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔اس آئٹم سونگ میں فلم کے ہیرو اکشے کمار اور ہیروئن سوناکشی سنہا بھی آئٹم گرل Chitrangada Singhکے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ بالی ووڈ کے مقبول آئٹم سونگ ’منی بدنام‘ اور’ چکنی چمبیلی‘ سے متاثر ہوکر یہ آئٹم نمبر’ کافرانہ ‘بنایا گیا ہے جسے فرح خان نے ہی کوریو گرافرکیا ہے۔ اس فلم کے ہدایت کار فرح خان کے شوہرShirish Kunder ہیں جو 31 اگست کو سینماگھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :