چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا


کراچی: چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) ناکام ہونے کے باعث نتائج میں تاخیر ہوئی اور پہلا سرکاری نتیجہ صبح 4 بجے جاری کیا گیا جب کہ نتائج کی آمد اگلے روز تک جاری رہی۔

اپوزیشن جماعتوں نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے عام انتخابات کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا اور صوبائی اسمبلی کمشنرز سمیت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز سے وضاحت طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ الیکشن قوانین کے مطابق رات 2 بجے تک نتائج تیار کرنا تھے تاخیر کیوں ہوئی۔

مزید خبریں :