04 فروری ، 2012
نیو یارک…سلامتی کونسل میں شام کیخلاف قراردادروس اورچین نے ویٹوکردی،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے خلاف قرار داد میں شامی صدربشارالاسدسے اقتدارچھوڑنے کامطالبہ کیاگیاتھا۔سلامتی کونسل کے13 ارکان شام کے خلاف سخت قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔پاکستان نے نے شام کیخلاف قراردادکی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ روس اورچین نے دوسری دفعہ قراردادکوویٹوکیا ہے۔