گلگت: کارگاہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 زخمی


گلگت: گلگت بلتستان کے علاقے کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

 دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارگاہ میں علی الصبح پولیس چوکی پر 8 سے 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا—۔جیو نیوز اسکرین گریب

اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تنویر احمد کے مطابق مارے گئے ایک دہشت گرد کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔


مزید خبریں :