کھیل
29 جولائی ، 2012

غریب بچوں کی تعلیم: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فلاحی ادارہ قائم کرلیا

غریب بچوں کی تعلیم: ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فلاحی ادارہ قائم کرلیا

لاہور … ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل صرف میدان میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیتے بلکہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ لاہورکے علاقے سمن آباد میں انہوں نے اپنے ایک قریبی دوست کے ساتھ مل کر ایک فلاحی ادارہ قائم کیا ہوا ہے جس میں وہ انتہائی غریب لوگوں کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اتوار کو عمر اکمل نے ان مستحق افراد میں آٹا اور دیگر راشن تقسیم کیا۔ عمراکمل کاکہنا ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور اس میں دوسرے کرکٹرز کو بھی آگے آنا چاہئے۔

مزید خبریں :