تیز رفتاری پر خواجہ سعد رفیق کا چالان ہوگیا

مسلم لیگی رہنما کی گاڑی 145 کی اسپیڈ سے جارہی تھی جو کہ موٹروے قوانین کے خلاف ہے  — فوٹو:فائل 

لاہور: راوی ٹول پلازہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا تیز رفتاری پر چالان ہوگیا۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب تیز رفتاری پر ان کی گاڑی کا چالان ہوا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا چالان صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے کیا گیا۔

مسلم لیگی رہنما کی گاڑی 145 کی اسپیڈ سے جارہی تھی جو کہ موٹروے قوانین کے خلاف ہے کیوںکہ موٹر وے پر حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ انہیں تیز رفتاری پر 750 روپے کا جرمانہ ادا کرنا پڑا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر بھی موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان ہوا تھا۔

مزید خبریں :