29 جولائی ، 2012
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں جنات نکالنے کے نام پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شمس آباد کالونی کی رہائشی 22 سالہ صفیہ نامی خاتون نے الزام عائد کیا کہ وہ قدیمی ریلوے پھاٹک والا قبرستان میں مقیم پیر ارشاد علی کے پاس دم کرانے کے لئے گئی اس دوران پیر نے جنات نکالنے کا کہہ کر اسے اپنے دو کارندوں کے ساتھ ملکر بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئی پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر اور اس کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔