پاکستان
30 جولائی ، 2012

ڈیزل نہ ملنے پر ریلوے کا پاور ہاوٴس بھی بند

ڈیزل نہ ملنے پر ریلوے کا پاور ہاوٴس بھی بند

لاہور… ڈیزل نہ ملنے پر ریلوے کا پاور ہاوٴس بھی بند ہو گیا ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اب لوڈ شیڈنگ ہوئی تو ریلوے اسٹیشن، ریلوے اسپتال اور انجن شیڈ میں بجلی بند ہو جائے گی۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کے مطابق ڈیزل کی کمی کی وجہ سے غوری ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔ غوری ایکسپریس لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلتی ہے۔ ادھر ڈیزل ختم ہونے سے فرید اور علامہ اقبال ایکسپریس تاخیر کا شکارہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل ٹرین ساڑھے 11 بجے تک لاہور پہنچنے کا امکان ہے جس کے بعد فرید اور علامہ اقبال ایکسپریس منزل کی جانب روانہ کر دی جائیں گی۔

مزید خبریں :