07 ستمبر ، 2018
حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 8 سے 10 محرم الحرام تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلحہ لے کر چلنے، وال چاکنگ اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کے سوا دیگر پابندیاں یکم تا 10 محرم تک ہوں گی۔