09 ستمبر ، 2018
سکھر کے ایک بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرا لگانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے ذریعے خواتین کی وڈیو بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔
متاثرہ خواتین نے میڈیا کو وہ وڈیوز فراہم کیں جنہیں دکھاکر بیوٹی پارلر کا مالک کامران انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا۔
معاملہ سامنے آنے پر پولیس نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا اور بیوٹی پارلر کے مالک کامران سے خفیہ کیمرے نکلوالے۔
بیوٹی پارلر پر چھاپے کے دوران شراب بھی برآمد ہوئی۔پولیس نےبیوٹی پارلر کے مالک کامران کو گرفتار کرکے بیوٹی پارلر کو سیل کردیا۔
ملزم کامران کے خلاف بلیک میلنگ، خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے اور عزت مجروح کرنے سمیت دیگر دفعات کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کامران نے واش روم میں آئی پی کیمرہ نصب کر رکھا تھا اور انٹرنیٹ کے ذریعے خواتین کے لائیو مناظر دیکھتا تھا۔
پولیا کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے خفیہ کیمرے کب سے لگائے ہوئے تھے اور اب تک کتنی خواتین کو بلیک میل کرچکا ہے، تفتیش سے سب سامنے آجائے گا۔