پاکستان
30 جولائی ، 2012

بالائی علاقوں میں مزید دو سے تین بارشیں متو قع ہیں،محمد حنیف

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بحرالکاہل میں سطح سمندر گرم ہونے کی وجہ سے بارشیں کم ہورہی ہیں اور پاکستان میں کم بارشوں کا رجحان اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر موسمیات ڈاکٹر محمد حنیف نے جیو نیوز کو بتایاہے کہ اگلے دو ہفتے تک مون سون کی بارشیں کم رہیں گی تاہم اگلے چند روز کے دوران بعض بالائی علاقوں میں دو سے تین بارشیں متو قع ہیں۔ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران کم برف پگھلنے کی وجہ سے تربیلا ڈیم میں پانی کی آمدکم رہی تاہم اگلے چندروزکے دوران بالائی علاقوں اور کشمیر میں بارش سے منگلا ڈیم میں پانی کی صورت حال میں قدرے بہتری کا امکان ہے۔اگلے چوبیس یا چھتیں گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،کشمیر ،بالائی پنجاب میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :