30 جولائی ، 2012
لندن … برٹش پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوٴں نے حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ نئے اسمارٹ نیکوپ کارڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے اس اسکیم پر عملدرآمد کی کوشش کی تو ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ یہ بات کمیونٹی رہنماوٴں نے پاکستان سینٹر ولزڈن گرین کے چیئرمین طارق ڈار کی جانب سے بلائے گئے احتجاجی جلسہ سے خطاب میں کہی، جو لارڈ نذیر احمد کی صدارت میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں پر نیکوپ اسمارٹ کارڈ تھونپا جارہا ہے جس کا مقصد پیسہ کمانا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان، یاسمین قریشی ایم پی اور دوسرے کمیونٹی رہنماوٴں نے اس مہم میں ساتھ دے کر کمیونٹی کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔