30 جولائی ، 2012
لکی مروت…لکی مروت پولیس نے خود کش دھماکے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات میں مبینہ طور پر ملوث شدت پسندوں کو گرفتار کر لیاہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عمر ریاض نے جیو نیوز کو بتایا کہ درہ پیزو ٹاوٴن کے تھانہ شہید ہیبت علی خان کی حدود میں واقع گاوں چوہار خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران دو مبینہ شدت پسندوں ممریز اور نقیب اللہ کو گرفتار کیاگیا۔ عمر ریاض کے مطابق دونوں مبینہ شدت پسند شاہ حسن خیل میں ہونے والے خود کش دھماکے اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔