پاکستان
30 جولائی ، 2012

امریکا پاکستان میں دہشتگرد کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،منور حسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ امریکا اسلحہ بیچنے کیلئے دنیا بھر میں دہشتگردی کو فروغ دے رہاہے،جس سے عالمی امن کیلئے شدید خطرہ پیدا ہو گیاہے، منصورہ لاہورمیں دبئی سے آنیوالے ایک وفد سے گفت گو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ امریکا نے عراق کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے بعدنائن الیون کا بہانہ بنا کر افغانستان میں آگ کی بارش برسا دی اور اب پاکستان میں دہشتگردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ،سید منورحسن نے کہاکہ حکمرانوں کی نااہلی ، بددیانتی اور کرپشن کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان تھمنے میں نہیں آرہا ،بائیس بائیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کا جینا حرام ہو گیا۔

مزید خبریں :