Time 18 ستمبر ، 2018
پاکستان

وزیراعظم عمران خان ڈیم فنڈ میں تعاون پر اہل کراچی کے شکرگزار

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے دل کھول کر ڈیم کے لیے عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کیا اور  ڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے ڈیم کو بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شہر قائد سے بھی ڈیم فنڈز کی درخواست کی۔

وزیر اعظم کی اپیل پر اہل کراچی نے بھر پور تعاون کیا اور ڈیم کے لیےعطیات دینے میں بڑھ چرھ کر حصہ لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے بذریعہ ٹوئٹ اہل کراچی کا ڈیم فنڈنگ میں بھرپور معاونت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکور ہوں‘۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ’ڈیم کیلئے منعقدہ فنڈریزر میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے‘۔




مزید خبریں :