21 ستمبر ، 2018
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے چار دن تک خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث شدید گرمی کی لہر شہر قائد کو لپیٹ میں لے لے گی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 22 سے 26 ستمبر تک کراچی کا درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرمی بڑھنےکی وجہ خلیج بنگال میں ہوا کاکم دباؤ ہے، درجہ حرارت میں اضافہ ہواؤں کی سمت تبدیل ہونےکی وجہ سے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہفتے اور اتوار کو پارہ 38 ڈگری کو چھوسکتا ہے البتہ 26 ستمبر کے بعد گرمی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔