کھیل
Time 23 ستمبر ، 2018

پی سی بی نے موجودہ کھلاڑیوں کو افغان پریمیئر لیگ کھیلنے سے روک دیا

پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، محمد عرفان، فہیم اشرف، افتخار احمد، سہیل تنویر، کامران اکمل اور محمد حفیظ افغان لیگ سے آؤٹ۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز ہی افغان پریمیئر لیگ کھیل سکتے ہیں اور دیگر کھلاڑی اس کے مجاز نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ سے متعلق اپنے فیصلے سے ان ایکشن کھلاڑیوں کو آگاہ کر دیا جس کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑی ہی اس لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ 

پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ کے لیے تمام ان ایکشن کھلاڑیوں کا لیگ کے ساتھ کھیلنے کا معاہدہ تھا۔

ذائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے اور پی سی بی کے فیصلے کے بعد صرف وہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :