31 جولائی ، 2012
اسلام آباد… سپریم کورٹ میں توہین عدالت قانون کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ درخواست گذاروں کے وکلاء گذشتہ روز اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں جبکہ آج سماعت کی ابتداء میں وفاق کے وکیل شکور پراچہ نے دلائل دیئے۔ اپنے ابتدائی دلائل میں شکور رپراچہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو آئین کے تحت قانون سازی کا مکمل اختیار ہے، پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، دیکھنا یہ ہے کہ نئے قانون کے خلاف دائر درخواستیں قابل سماعت بھی ہیں یا نہیں۔