24 ستمبر ، 2018
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفئیر آتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔