Time 01 اکتوبر ، 2018
پاکستان

'صحرائے تھر میں زیر زمین 90 ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر موجود'

سندھ کے صحرائے تھر میں پانی کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔

صحرائے تھر میں زیر زمین 90ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر موجود ہیں جنہیں قابل استعمال بنا کر پینے اور کاشتکاری کے لئے کارآمد بنایا جا سکتا ہے۔

تھر کول ایریا میں کام کرنے والی نجی کمپنی اینگرو کول مائنز کے کرائے گئے سروے کے مطابق تھر میں پانی کے یہ ذخائر 220 میٹر گہرائی میں پائے جاتے ہیں ۔

سروے کے مطابق تھر میں زیر زمین 90ارب کیوبک میٹر پانی کے ذخائر میں نمکیات کی اوسط پانچ ہزار ٹی ڈی ایس ہے ، سمندری پانی میں ٹی ڈی ایس کی مقدار 42 ہزار تک پائی جاتی ہے جب کہ عام طور پر انسان جو پانی پیتا ہے اسکی ٹی ڈی ایس ویلیو150 سے 300تک ہوتی ہے ۔

سروے کے مطابق تھر کے شہری علاقوں میں جو پانی پایا جاتا ہے اس میں نمکیات کی شرح 800 سے ایک ہزار ٹی ڈی ایس پائی جاتی ہے۔

کمپنی ترجمان محسن ببر نے بتایا کہ سروے ایک جرمن کمپنی سے کرایا گیا ہے اور اس پانی کو آر او پلانٹس کے ذریعے میٹھا بنا کر پینے اور کاشتکاری کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں :