Time 01 اکتوبر ، 2018
پاکستان

بجلی چوری روکنے کیلئے مساجد سے فتوے حاصل کرنے کی سفارش

بجلی چوری کیخلاف فتویٰ دینے والی مسجد کو 400 یونٹ مفت ملیں گے — فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے بجلی کی چوری روکنے کیلئے مساجد کی خدمات حاصل کرنے کی سفارش کر دی۔

بجلی چوری روکنے اور اسے حرام قرار دینے کیلئے امام مسجد سے فتویٰ حاصل کیا جائے گا۔

فتویٰ جاری کرنے والی مساجد کو ہر ماہ بجلی کے 400 یونٹ مفت ملیں گے۔

یہ سفارشات بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سینیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے تیار کیں ہیں۔

مزید خبریں :